Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2024 03:24pm

خوشبودار فینسی کینڈلز آپ کی صحت پر بھاری پڑ سکتی ہیں

اکثر دعوت و تقریبات میں کھانے کی میز کی نفاست اور خوبصورتی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ ڈنر سیٹ کے ساتھ ساتھ اب موم بتیاں بھی کھانے کی میز کی سجاوٹ میں استعمال ہوتی ہیں۔

خوشبودار موم بتیاں جہاں اپنی ہلکی دھیمی خوشبو سے موڈ کو خوشگوار بناتی ہیں وہیں یہ انسانی صحت کے لئے شدید نقصان دہ ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق جب یہ موم بتیاں جلائی جاتی ہیں تو یہ ہائیڈروجن اور کاربن سے بنا ہائیڈروکاربن کیمیائی مرکب ہوا میں خارج کرتی ہیں۔

یہ خوشبودار موم بتیاں جلنے کے بعد ٹولین اور بینزین کی مقدار بھی ہوا میں خارج کرتی ہیں۔ عام طور پر ٹولین پینٹ تِھنرز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

وینٹیلیشن کے نہ ہونے کی صورت میں ٹولین آنکھوں، ناک، گلے اور جلد میں جلن کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ سر درد، چکر آنا، الجھن اور اضطراب کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

بینزین جنگل کی آگ، آتش فشاں اور کوئلے یا تیل کو جلانے سے خارج ہونے والی گیس ہے۔ ان موم بتیوں میں بھی بینزین وافر مقدار میں پایاجاتا ہے۔

بینزین کارسینوجینک ہے جو لیوکیمیا اور دیگر خون کے کینسر کے خطرآت کو بڑھاوا دیتا ہے۔

Read Comments