بھارت کے مشہور موسیقار استاد راشد خان انتقال کرگئے ہیں۔
استاد راشد خان طویل عرصے سے پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے۔ وہ کولکاتہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
راشد خان اپنے آخری لمحات میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
معروف موسیقار کے انتقال سے موسیقی کی دنیا کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔
انہیں گزشتہ ماہ سیریبل اٹیک آیا تھا جس کے بعد ان کی صحت مسلسل خراب ہوتی چلی گئی۔
استاد راشد خان کا تعلق رام پور سہسوان گھرانہ سے تھا۔
ابتدائی طور پر وہ ٹاٹا میموریل کینسر اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا مزید علاج کولکتہ میں ہوا۔
استاد راشد خان اتر پردیش کے شہر بدایوں میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم استاد نثار حسین خان سے حاصل کی تھی۔
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟
وہ استاد غلام مصطفیٰ خان کے بھتیجے تھے جنہوں نے موسیقی میں ان کی صلاحیتوں کو پہچانا تھا اور ممبئی میں انہیں اس کی تعلیم دی تھی۔
استاد راشد خان نے اپنا پہلا کنسرٹ 7 سال کی عمر میں کیا تھا۔
انہوں نے 1978 میں دہلی میں منعقدہ آئی ٹی سی کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔
1980 میں جب ان کے گرو نثار حسین خان کولکتہ میں آئی ٹی سی سنگیت ریسرچ اکیڈمی سے وابستہ ہوئے تو انہیں بھی اس کا حصہ بننے کا شرف حاصل ہوا۔
اس وقت ان کی عمر صرف 14 سال تھی۔