اداکار رنبیر کپور کی فلم ’راک اسٹار‘ سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والے نرگس فخری کے پاکستان سے تعلق کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
امریکی نژاد اداکار نرگس فخری کا شمار اُن خوش قسمت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو ڈیبیو کے ساتھ ہی اداکاری کی لاجواب صلاحیت کی بدولت کامیاب رہیں۔
نرگس فخری نے 2011 میں رنبیر کپور کے ساتھ فلم راک اسٹار سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ وہ ’میں تیرا ہیرو‘، ’مدراس کیفے‘، ’ہاؤس فل 3‘ اور ’ڈشوم‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے پاکستانی اشتہارات میں بھی کام کیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نرگس فخری نے انکشاف کیا کہ ان کے والد پاکستانی تھے جبکہ والدہ جمہوریہ چیک سے تھیں جبکہ اداکارہ کی پیدائش نیویارک شہر میں ہوئی تھی۔
وہ بڑے عرصے بعد آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ہری ہرا ویرا مالو‘ میں نظر آنے والی ہیں۔
گزشتہ دنوں بالی ووڈ کی اداکارہ نرگس فخری کی حالیہ بوائے فرینڈ ٹونی بیگ اور سابقہ بوائے فرینڈ ادے چوپڑا کے ساتھ نیو ایئر پارٹی میں شرکت کی تصاویرنے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا تھا۔