Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2024 05:00pm

کمروں میں بیٹھ کر سیاست کرنیوالوں کو خوش فہمی ہے کہ الیکشن نہیں ہونگے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سپریم نے کہہ دیا ہے الیکشن ہر حال میں ہونگے لیکن کمروں میں بیٹھ کر سیاست کرنیوالوں کو خوش فہمی ہے کہ الیکشن نہیں ہونگے۔

سکھر میں جلسے سے خطاب میں خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں عوامی سیاست کرتے ہیں پلیٹلیٹس کم ہونے پر ملک سے بھاگتے نہیں ہیں، بھٹو نے عوام کو حقوق کی جنگ لڑنا سکھائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مارشل لا میں ملک دو لخت کردیا گیا، چالیس سال حکومت کرنے والے جنرل اپنے کارنامے بتائیں انھوں نے ملک کیلئے کیا خدمات انجام دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسروں کی جنگ میں ایک کروڑ افغانی پاکستان میں داخل ہوئے، چالیس سال میں سترہ سو ارب ڈالر افغانوں پر خرچ ہو گئے۔ پیپلزپارٹی اقتدار کیلئے نہیں خدمت کیلئے حکومت بناتی ہے۔

Read Comments