کراچی کے حلقے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتفاق ہوگیا۔
گزشتہ روز ایم کیوایم نے وزیراعظم کیلئے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔
ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم وزارت عظمیٰ کیلئے نواز شریف کو سپورٹ کرے گی۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد قائد ن لیگ وزیراعظم ہوں گے، 8 فروری کے بعد سندھ میں بھی مشترکہ حکومت بنائیں گے۔
ن لیگ استحکام پاکستان پارٹی سے 2 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادہ
اور آج متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما مصطفیٰ کمال کراچی کے حلقے این اے 242 پر شہباز شریف کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن کے حلقے سے شہبازشریف انتخابات میں حصہ لیں گے۔