Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2024 03:04pm

نخریلے بچوں کے لیے ناشتے میں مزیدار ’بنانا پین کیک‘ بنائیں

ناشتہ انسانی جسم کیلئے بے حد ضروری ہے، یہ نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں کی نشونما کیلئے بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اکثر مائیں بچوں کے ناشتے کو لے کر کافی پریشان دِکھائی دیتی ہیں۔ بچے بھی ایک ہی طرح کے ناشتے سے خاصا اُکتا جاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ ناشتہ کرنے سے بھاگتے ہیں۔ لیکن بچوں کی پسند کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ذیل میں ماؤں کیلئے ایک مزیدار ترکیب پیش کی گئی ہے۔

یہ ’بنانا پین کیک‘ بچوں کیلئے غذائیت سے بھرپور ایک عمدہ اور لذیذ ناشتہ ہے جو ان کی صحت کیلئے بھی ہر طرح سے بہترین ہے۔

بنانا پین کیک کی ترکیب

اجزا:

1 کپ میدہ، 1 چمچ چینی، 1 چائے کا چمچہ بیکنگ پاؤڈر، ایک چٹکی نمک، 1 عدد کیلا، 1 کپ دودھ اور 2 چائے کا چمچ پگھلا ہوا مکھن یا تیل

ترکیب:

سب سے پہلے ایک پیالے میں میدہ، چینی، بیکنگ پاؤڈر اورنمک کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ ایک دوسرے پیالے میں کیلے کواچھی طرح میش کرلیں۔

اب اسی کیلے میں دودھ اور پگھلا ہوا مکھن یا تیل شامل کریں، بعد میں اس میں خشک بیٹر بھی شامل کرکے اس کو مکس کرلیں۔

اب ایک نان اسٹک پین کو درمیانی آنچ پر رکھ کر گرم کریں، بیٹر کو گرم پین پر گول دائرہ بناتے ہوئے ڈالیں۔

جب ایک سائیڈ پر بلبلے بننا شروع ہوجائیں تو اسے پلٹ دیں۔ دونوں سائیڈز کو گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔

اب بچوں کو گرما گرم پین کیک شہد کے ساتھ پیش کریں۔

Read Comments