Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2024 02:01pm

میلوں دور سےکام کرنے والے اسمارٹ تالے، اب آپ کےفون میں

امریکی یو ٹیک کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فونز کیلئے منفرد اسمارٹ لاکس لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمپنی بہت جلد ایپ کے ذریعے میلوں دور سے لاک اور اَن لاک کرنے والے اسمارٹ الٹرا لاک بولٹ فنگر پرنٹ میٹر (تھریڈ)، الٹرا لاک بولٹ فنگر پرنٹ (وائی فائی) اور الٹرا لاک بولٹ این ایف سی لانچ کرے گی۔

فنگر پرنٹ ریڈر سمارٹ لاک کو ان لاک کرنے کا تیز ترین اور آسان ترین طریقہ ہے۔ تینوں طریقوں سے کھلنے والے اسمارٹ لاک ایپل ہوم کے اسمارٹ لاکس جیسے ہوں گے۔ یہ لاکس دروازوں کو بھی اَن لاک کرنے کے قابل بنائیں گے۔

یو ٹیک کے طابق اسمارٹ فونز کو اَن لاک کرنے کے 6 طریقے ہیں۔ ان میں فون کوڈ، ایپ کے ذریعہ، وائی فائی کے ذریعے، صوتی احکامات کے ذریعے یا ایپل ہوم کلید کے ساتھ یا پھر فنگر پرنٹ لاکس شامل ہیں۔

میٹر اوور تھریڈ لاک کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ اسمارٹ فون کی بیٹری لائف کو طویل کردے گا۔

الٹرا لاک بولٹ این ایف سی ریڈر کے ذریعے بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ تمام اسمارٹ لاک آٹو لاکنگ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایپ کے ذریعے کئی میل دور سے ان کے لاک یا اَن لاک ہونے کو چیک کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق جنوری کے آخر میں لانچ ہونے والے پہلے فنگر پرنٹ لاکر کی قیمت 249 ڈالر ہے۔ الٹرا لاک بولٹ فنگر پرنٹ میٹر (تھریڈ) مارچ میں آئے گا جس کی قیمت 299 ڈالر ہو گی۔

اپریل میں الٹرا لوک بولٹ این ایف سی 249 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔

Read Comments