لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف دائر درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔
عمران خان کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 12 جنوری کو سماعت کرے گا، لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کریں گے۔
لارجر بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں اپنے وکلا کی وساطت سے چلینج کیا ہے۔
عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میںچیلنج
سانحہ نو مئی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آگئی، ملزمان کے خلاف کریکڈاؤن شروع