ہالی ووڈ کے دوسرے سب سے بڑے سمجھے جانے والے ایوارڈز ’گولڈن گلوبز 2024‘ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔ تاریخی ڈرامہ ’اوپن ہائیمر‘ اور گوتھک کامیڈی فلم ’پور تھنگز‘ نے میدان مارلیا۔
بیورلی ہلٹن ہوٹل کیلیفورنیا مں ہونے والے اس 81 ویں گولڈن گلوبز کی رنگارنگ تقریب امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ’سی بی سی‘ اور ’پیراماؤنٹ‘ ٹی وی چینل پر براہِ راست نشرکی گئی۔
بہترین فلم (ڈرامہ) ’اوپن ہائمر‘ نے بہترین فلم اور بیسٹ ڈائریکٹر ہسمیت پانچ ایوارڈز اپنے نام کیے۔بہترین ٹیلی ویژن سیریز کا ایوارڈ ’سکسیشن‘ نے جیتا جسے 4 ایوارڈز ملے۔
بہترین میوزیکل/ کامیڈی فلم کا ایوارڈ ’پور تھنگز‘ کے نام رہا۔
بہترین غیر انگریزی فلم کا ایوارڈ ’اینوٹمی آف آ فال‘ کو دیا گیا۔
بہترین ٹیلی ویژن سیریز (ڈرامہ) ’سکسیشن‘ جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ’سکسیشن‘ کے لیے ہی کیرن کلکن کے نام رہا۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ببھی اسی سیریز سے سارہ اسنوک کے نام رہا۔
بہترین اداکارہ (موشن پکچر) کیٹیگری میں ’کلرزآف دی فلاور مون‘ کیلئے للی گلیڈ اسٹون فاتح رہیں، اسی کیٹگری میں کلیئن مرفی کو اوپن ہائمرکیلئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وائن جوائے رینڈولف کو ’دی ہولڈ اوورز‘ کیلئے بہترین معاون اداکارہ جبکہ ’اوپن ہائمر‘ کے لیے روبرٹ ڈاؤنی جونیئر کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔
موشن پکچر میں بہترین سونگ فلم باربی کا گانا ’واٹ واز آئی میڈ فار‘ قرارپایا۔