کھانا پکانے کے لیے اوون نے خواتین کی زندگی کو جہاں آسان بنادیا ہے تو وہیں اس کی صفائی ان کیلئے ایک مشکل ترین کام ہے۔
بیکنگ کے عمل کے دوران اوون کے اندر چند ذرات دیواروں پر لگ جاتے ہیں جو ناگوار سی بو کا سبب بھی بنتے ہیں۔
یہ صحت کیلئے بھی مناسب نہیں ہے۔ اس لیے ذیل میں موجود طریقہ اوون کی صفائی کو فوری اور آسان بنانے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
اوون کے اندر کی صفائی کیلئے یہ آسان گھریلو ٹوٹکہ خواتین کیلئے خاصا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کیلئے 1/4 کپ پانی میں 3/4 کپ بیکنگ سوڈا شامل کرکے ایک پیسٹ بنالیں۔
اس کے بعد اسے اوون کے اندر لگائیں اور رات بھر کیلئے چھوڑ دیں۔ اگلے دن گیلے کپڑے یا اسفنج کا استعمال کرتے ہوئے اس کو اچھی طرح صاف کرلیں۔
اوون ریکس کو ایک ٹب میں رکھ کر اس پر کچھ بیکنگ سوڈا چھڑکیں اور سفید سرکہ بھی ڈال دیں۔ کچھ گھنٹوں کے بعد اسے اسفنج سے اسکرب کریں اور اچھی طرح دھولیں۔