موسمِ سرما کو عام زبان میں شادیوں کے سیزن سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن اسی موسم میں خواتین کو سب سے زیادہ جلدی مسائل کا سامنا رہتا ہے اوران کی تیاری متاثر ہوتی ہے۔
سرد ہوائیں چہرے کی جلد کو نہ صرف خشک کرتی ہیں بلکہ چہرے کی رنگت کو بھی متاثر کرتی ہیں۔
اسی خشک جلد کے سبب شادیوں یا دیگر تقریبات میں شرکت کرنے والی خواتین کو ایک بہترین میک اپ لُک کیلئے بھی خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ذیل میں موجود ٹپس خواتین کےاس مسئلے کو باآسانی حل کرسکتی ہیں۔ یہ ٹپس انہیں گلیمرس لُک دیتے ہوئے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرسکتی ہیں۔
میک اپ سے پہلے اپنی جلد پر آئس کیوب لگانا جلد کو تازگی بخشتا ہے۔ ایک آئس کیوب کو نرم کپڑے میں لپیٹیں اور اسے آہستہ سے اپنے چہرے پرلگائیں۔
یہ چہرے کی سوزش کو کم کرتے ہوئے جلد کی قدرتی چمک کو بڑھاتی ہے۔
موسمِ سرما میں آنکھوں پر ہلکا میک اپ خواتین کے لُک کو مزید گلیمرس بنا دیتا ہے۔ ہلکے آئی شیڈ کے ساتھ مسکارا ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔
موسمِ سرما کی شادیوں میں ایک ایسی لپ اسٹک کا انتخاب کریں جو آپ کے ہونٹ کو خشک نہ کریں۔ سرد موسم کی وجہ سے ہونٹ اکثر خشک ہوجاتے ہیں۔
لہٰذا موسچرائزنگ لپ اسٹک کا انتخاب کریں جو آپ کے ہونٹ کی چمک کو برقرار رکھے۔
موسمِ سرما کی ہر تقریب میں موسچرائزر اور سن اسکرین کا لازمی استعمال کریں۔ یہ چہرے کو ہائیڈریٹ رکھتے ہوئے اس کی چمک کو برقرار رکھتے ہیں۔
میک اپ مکمل کرنے کے بعد چہرے پر ہائیڈریٹنگ میک اپ اسپرے کریں۔ یہ میک اپ کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔