پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤندر شعیب ملک دورہ آسٹریلیا میں ناکامی پر محمد حفیظ اور وہاب ریاض کی حمایت میں سامنے آگئے۔
میلبورن ٹیسٹ میں 79رنز سے شکست کے بعد پرتھ ٹیسٹ میں بھی پاکستان 360 رنز کے بھاری مارجن سے ہارا جبکہ سڈنی ٹیسٹ بھی آسٹریلیا نے8 وکٹوں سے جیت لیا۔
وائٹ واش ہونے کے باوجود شعیب ملک نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اورچیف سلیکٹر وہاب ریاض کی حمایت کی ہے۔
ایکس پر اپنے پوسٹ میں شعیب ملک نے کہا کہ حفیظ اور وہاب اپنی ذمہ داری بخوبی نبھارہے ہیں۔
شیعب ملک نے دونوں کو پیغام دیا کہ آپ دونوں نے ہماری اے ٹیم کے ٹورز کے بارے میں بہت زیادہ غور کیا، مجھے یقین ہےکہ ون ڈے اورٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہماری اے ٹیم تیارہے،انہی لڑکوں میں سے قومی ٹیم بنائیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا سے کلین سوئپ کے بعد سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن کچھ اہم مواقع سے فائدہ نہ اٹھاسکی، مجموعی کارکردگی دیکھتے ہوئے ہمیں کلین سوئپ نہیں ہونا چاہیئے تھا۔