سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں ایسے استاد کی بھی الیکشن ڈیوٹی لگائی گئی جو 3 ماہ قبل انتقال کر گیا تھا اور ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے پر اسے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ کے سرکاری پرائمری اسکول جڑیوگڈو کے ٹیچر محمد عمر شیخ کی بھی الیکشن میں ڈیوٹی لگادی گئی۔
حالانکہ محمد شریف 3 ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم ٹیچر کی نا صرف ڈیوٹی لگائی گئی بلکہ الیکشن کے ٹریننگ پروگرام میں شرکت نہ کرنے پر شوکاز بھی جاری کیا گیا۔
مرحوم کی ڈیوٹی لگانے کے علاوہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کراچی تبادلہ کیے گئے ایک اور سینیئر ٹیچر محمد عمر جوکھیو کو بھی نوٹس جاری کیا۔