سال 2024 ایک لیپ ائیر ہے، یعنی یہ سال 366 دنوں پر مشتمل ہے۔
لیپ ائیر یا لیپ ڈے سے کئی توہمات وابستہ ہیں اور تعلیم یافتہ قومیں بھی ان توہمات پر یقین رکھتی ہیں۔
یونانی لیپ ایئر میں شادی سے گریز کرتے ہیں، جبکہ سکاٹش سمجھتے ہیں لیپ ڈے پر چڑیلیں جمع ہوتی ہیں۔
اسپین میں مانا جاتا ہے کہ آخری سال کے آخری 12 سیکنڈ میں انگور کھانے سے پورا سال اچھا گزرتا ہے۔
جرمن سمجھتے ہیں کہ اگر بلی مار دی جائے تو بدقسمتی سے نہیں بچ سکتے۔
اسی طرح کئی مغربی افراد کا ماننا ہے کہ اگر بگلے نے کسی کی چھت پر گھونسلا بنا لیا تو وہ امیر ہوجائے گا۔
کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ کتبے پر گرے پانی کا استعمال چہرے کی جھریاں ختم کردیتا ہے۔
مانا جاتا ہے کہ کنگے میں لگے بال اگر پرندے گھونسلے میں لے گئے تو سر درد شروع ہوجائے گا۔
لتھوینیا میں میز پر کافی الٹنے کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس پیسہ آرہا ہے، ہنگری کے لوگ مانتے ہیں کہ کپڑے لٹکانے سے پہلے انہیں الٹا کردینے سے قسمت بدل جاتی ہے۔
کروشیا میں اتوار کے دن ناخن تراشنا بد قسمتی سمجھاجاتا ہے، اٹلی میں کھانے کی میز پر تیرہویں نمبر پر بیٹھنے والا مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔