Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2024 11:18pm

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ اسٹیشنز کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے انتخابی حلقے کے حساب سے ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی لسٹیں شائع کی جاچکی ہے، اس حوالے سے 11 جنوری تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے پاس اعتراضات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پولنگ لسٹ پر حلقے کا کوئی بھی امیدوار یا ووٹر اعتراض یا تجاویز جمع کرواسکتا ہے، 12 سے 17 جنوری کے دوران ڈی آر اوز ان اعتراضات یا تجویز پر اپنا فیصلہ دیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن کی حتمی فہرست عام انتخابات سے 15 روز قبل آویزاں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے پی کے 91 کوہاٹ کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاریکردیا

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں پھر تبدیلیکردی

میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق، انتخابی نتائج جاری کرنے پر کب تکپابندی رہے گی

Read Comments