موسمِ سرما میں بالوں کا جھڑنا عام ہے لیکن اگر بالوں کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال کی جائے تو بالوں کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔
دہی کو بالوں کی نشونما کیلئے ایک قدیم زمانے سے ہی استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ ڈیری پروڈکٹ دودھ کے فرمنٹیشن کے بعد تیار کی جاتی ہے۔
دہی نہ صرف بالوں کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ انہیں ٹوٹنے سے بھی بچاتا ہے۔ یہ بالوں کی نمی کو بحال کرتے ہوئے انہیں خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے۔
دہی میں وٹامن بی 5 کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔
موسمِ سرما میں دہی اور زیتون کے تیل سے بنا یہ جادوئی ماسک بالوں کے مسائل کو باآسانی دور کرسکتا ہے۔
اس کیلئے 1 کپ دہی میں 1 کھانے کا چمچ زیتون کا تیل ملائیں، چند قطرے لیموں کے رس کے بھی شامل کرلیں۔
اب اس ہیئر ماسک کو 20 منٹ کیلئے اسکیلپ اور بالوں پر لگائیں۔
اس کے بعد اپنے بالوں کو ٹھنڈے یا نارمل پانی سے دھولیں۔ اس ہیئر ماسک کو ہفتے میں کم از کم 1 بار لازمی لگائیں۔