Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2024 03:26pm

’گجب ہوئی گوا‘ : رنجی ٹرافی میں ممبئی کے خلاف 2 ٹیمیں کھیلنے پہنچ گئیں

بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوئی جب رواں سیزن میں رنجی ٹرافی کے پہلے میچ میں ممبئی کی ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے بہار کی دو ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

دونوں ٹیموں کے ایک ساتھ پہنچنے پر وہاں افراتفری کی سی کیفیت پیدا ہوگئی۔

قصہ کچھ یوں ہوا کہ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کی اندرونی لڑائی کے باعث ایک ٹیم صدر نے بنائی اور دوسری سیکریٹری نے اور دونوں نے اپنے اپنے پیادوں کو بیک وقت میدان میں اتار دیا۔

پولیس نے سیکریٹری کی بنائی ہوئی ٹیم کو معین الحق اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اس قضیے کے باعث میچ کے پہلے دن کا کھیل کئی گھنٹوں کی تاخیر سے شروع ہوسکا۔

تاہم ہنگامہ آرائی کے باوجود بہار کے تجربہ کار فاسٹ بالر ویر پرتاب سنگھ نے اچھی بالنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں اور ممبئی کی اننگز کو 251 کے ٹوٹل پر سمیٹ دیا۔

Read Comments