انسانی جسم کو اپنے دن بھر کے کاموں کو سرانجام دینے میں اہم وٹامنز اور معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے۔ خصوصاً خواتین کیلئے ان وٹامنز کو اپنی غذا میں شامل کرنا اہم ترین ہیں۔
خواتین کیلئے وٹامن بی جسے ’فولیٹ‘ بھی کہتے ہیں سب سے اہم وٹامن ہے۔ یہ وٹامن خواتین میں توانائی کی سطح کو برقرار رکھنے، خلیوں کی صحت اور اعصابی افعال کو منظم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
حاملہ خواتین کیلئے یہ اہم ترین ہے کیونکہ اس وٹامن کی کمی حمل کے دوران اور پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچے کی صحت سے وابستہ ہوتی ہے۔
لیکن حاملہ خواتین کی بڑی تعداد اب بھی اہم وٹامنز سے محروم رہتی ہے جو ممکنہ طور پر نہ صرف ان کی صحت بلکہ بچے کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
اسی حوالے سے ایک تحقیق کی گئی تھی جس میں خواتین کے حمل سے پہلے، دورانِ حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد کی صحت کے حوالے سے جائزہ لیاگیا تھا۔
نتائج کے مطابق خواتین کیلئے فولک ایسڈ، رائبوفلوین، وٹامن بی 12 اور وٹامن ڈی تینوں صورتحال میں سب سے اہم وٹامنز ہیں۔
طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک عام جسم کو کم سے کم 400 مائیکرو گرام (ایم سی جی) فولک ایسڈ کی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ حاملہ خواتین کو 400 ایم سی جی سے لے کر 1000 ایم سی جی تک استعمال کرنا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب فولِک ایسڈ کا استعمال فالج کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ بات جاننا اہم ہے کہ فولک ایسڈ کی گولیاں مارکیٹ میں انتہائی سستے داموں دستیاب ہیں اس لیے خواتین کو اپنے معالج سے مشورہ کے بعد انہیں ضرور استعمال کرنا چاہیئے۔