ملتان الیکشن اپلیٹ ٹریبونل میں سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی، ان کی اہلیہ نازیہ اور بھتیجے صمد دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر 8 اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
الیکشن ٹریبونل نے جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی اور بھتیجے عبدالصمد دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
جمشید دستی نے این اے 175 اور این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
پی ٹی آئی امیدواروں کو ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف دھڑا دھڑ ریلیف ملنا شروع
جمشید دستی نے پی پی 268، پی پی 269 اور پی پی 270 کے لئے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔
جمشید دستی کی بیوی نازیہ نے این اے 175 اور این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔
جمشید دستی کے بھتیجے صمد نے این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں کے کاغذات بھی منظور ہوگئے، جس کے بعد دونوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔