اپیلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر، خرم لطیف کھوسہ سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی کی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر ریٹرننگ افسران سے جواب طلب کرلیا۔
اپیلٹ ٹربیونل لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے قصور کے حلقہ این اے 132، مریم نواز کے حلقہ این اے 119، این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ کے کاغذات نامزدگی کے منظور ہونے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کی۔
اپیلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید نے متعلقہ ریٹرننگ افسران سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
اپیلٹ ٹربیونل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر کے حلقہ این اے 82 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر اپیل پر آر او کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نواز شریف کے الیکشن کے راستے صاف کردیئے گئے ہیں، سابق رہنما نلیگ
پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات اپیلوں میں منظور ہونے لگے، ریٹرنگافسران کے فیصلے مسترد
اسلام آباد: نوجوان آزاد امیدوار کے کاغذات پر اعتراضات کا انوکھاکیس
اپیلٹ ٹربیونل پر اپیلوں کے بوجھ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی این سے 122 اور پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر سماعت نہ ہو سکی۔