امریکہ کے شہر نیو یارک میں جمعہ کو دو زیر زمین ٹرینیں ٹکرا گئیں۔ کئی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرین سروس کچھ دیر کے لیے معطل کرنا پڑی۔
یہ حادثہ ٹھئیٹرز کے حوالے سے عالمگیر شہرت کے حامل علاقے براڈ وے کے نزدیک رونما ہوا۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق دونوں ٹرینوں کی رفتار خاصی کم تھی اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 24 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
نیو یارک ٹرانسپورٹ کے صدر رچرڈ ڈیوی نے کہا کہ اس حادثے کی وجوہ کا اب تک تعین نہیں کیا جاسکا۔ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ میں ٹرانزٹ کے صدر مائیکل کیمپر نے بتایا کہ دونوں ٹرینوں کو خاصا نقصان پہنچا۔ رفتار ہونے کی بدولت بیشتر مسافر سنبھل گئے اور فوراً ٹرین سے نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں :