مسلم لیگ نے رہنما قمر دین خان اور میاں شہزاد انوار پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، اور آصف زرداری نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی کرادی ہے۔
پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی 2 مضبوط وکٹیں اڑا دی ہیں، اور ن لیگ کے قمر دین خان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جب کہ مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ میاں شہزاد انور بھی جیالے بن گئے ہیں۔
پیپلز ہاؤس ملتان میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مختلف سیاست دانوں کی ملاقات ہوئی، اور ن لیگ سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے دونوں رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قمر دین خان پی پی 259 سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے، جب کہمیاں شہزاد حلقہ پی پی 258 سے پی پی پی کے ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے