بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی اسیکنڈل میں ٹربیونل کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، تحقیقاتی ٹربیونل نے 6 افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔
اسلامیہ یو نیوسٹی اسیکنڈل میں تحقیقاتی ٹریبونل کی سفارش پر نگراں کا بینہ اور وزیراعلیٰ نے بھی ذمہ داری فکس کرنے کی منظوری دے دی۔
ان افراد میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس اور ڈی ایس پی سی آٸی اے جمشید بھی شا مل ہیں، سب انسپکٹر محمد رمضان اور پولیس ٹاٶٹ عبداللہ بھی شامل ہیں۔
2 صحافی جن میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر اقرارالحسن اور یو ٹیوبر ثاقب مشتاق کا نام بھی شامل ہے۔
کمیٹی کے سر براہ لاہور ہاٸیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر تھے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں منصور قادر منسٹر ایچ ای ڈی، اظفر علی ناصر منسٹر اوقاف اور عا مر میر منسٹر انفارمیشن شامل تھے۔
تحقیقاتی ٹربیونل نے ان تمام افراد کے خلاف سفارشات پیش کی ہیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی: جنسی زیادتی،نازیباویڈیوز کی منظم سرگرمی کا سراغنہیں ملا، رپورٹ
اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل: سی آئی اے پولیس پر خواتین ٹیچرز کو ہراساںکرنے کا الزام
آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار، اسلامیہ یونیورسٹی میں رابطوںکا انکشاف