کراچی کی ملیر کورٹ نے 9 مئی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی کی ملیر کورٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف 9 مئی ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سچل تھانے کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صدر پی ٹی آئی سندھ کی ضمانت منظور کی۔
پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کے خلاف سچل تھانے میں 9 مئی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے۔
حلیم عادل شیخ کی درخواست پر 2 تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسجاری
سعید غنی اور حلیم عادل شیخ میں صلح، بیان حلفی جمع کروانے پر 4 مقدماتخارج
’نجی افراد سے زمین لی پھر سرکاری کیس کیسے بن گیا‘، حلیم عادل شیخ کیدرخواستِ بریت خارج