کمرکا درد سب کا اب مشترکہ مسئلہ بن چکا ہے اور اب ہر کوئی ہی کمر کے درد کی شکایات کر رہا ہوتا ہے۔
پیٹھ کے عضلات کی کمزوری سمیت کمر درد کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ اکثربڑھتی عمر میں ہڈیوں کا کمزور ہونا کمر درد کی وجہ ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ بھاری وزن اٹھاتے ہیں اور عجیب پوزیشن سے اٹھتے بیٹھتے ہیں، ان میں کمر درد کی شکایات زیادہ ہوہتی ہیں۔
وہ افراد جن کو کمر کے درد کی زیادہ شکایات رہتی ہیں وہ روزانہ صبح خالی پیٹ لہسن کے دو سے تین جوے لازمی کھائیں۔
یہ افراد لہسن سے بنے تیل کی مدد سے اپنی پیٹھ کی مالش سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
کمر درد کو دور کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے بیٹھنے کے انداز کو درست کیا جائے۔ روزانہ کی بنیاد پر اسٹریچنگ کی مشقیں بھی کمر درد کے لئے بہترین کام کرسکتی ہیں۔
دودھ میں ہلدی اور شہد ملا کرروزانہ کی بنیاد پر پینا کمر درد سے نجات کیلئے ایک بہترین آپشن ہے۔ یہ مشروب جسم اور جوڑوں کے دیگر درد کا بھی علاج کرسکتا ہے۔