پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔
گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے فیصلے میں لکھا کہ زرتاج گل گجرانوالہ پولیس کو 9 مئی واقعات سمیت مختلف دفعات میں مطلوب ہیں، درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ تھا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی کیس میں مطلوب نہیں، ان کی ایک لاکھ دو نفری ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
فیصلے کے مطابق زرتاج گل نے درخواست کی کہ ان کا پشاور میں کوئی جاننے والا نہیں، اس لئے 50 ہزار جمع کروا سکتی ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔
عدالت نےفیصلے میں ہدایت کی کہ وہ 13 جنوری تک معتلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں،13 جنوری تک عدم پیشی پر فیصلہ غیر مؤثر ہوگا۔