کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کی جائے۔
خط میں خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز سے ترقیاتی کام انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں، بلدیاتی میئر اور ٹاؤن ناظمین ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انتخابات کے شیڈول کے بعد قواعد و ضوابط ترقیاتی کاموں کی اجازت نہیں دیتے، اس کے برعکس میئر اور بلدیاتی نمائندے سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سارا معاملہ صاف و شفاف انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا باعث ہے، الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرتے ہوئے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائے۔
خالد مقبول صدیقی نے خط میں مزید لکھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی اہم ذمہ داری ہے۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کے لیے بلاول بھٹو کے نام کی توثیقکردی
8 فروری کو عام انتخابات یقینی بنانے کیلئے ایک اور مرحلہ مکملہوگیا
ن لیگ کا بلوچستان کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروںکا اعلان