تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا تھیلیم اسکین ٹیسٹ نارمل آیا، جس کے بعد انہیں اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، طبیعت خراب ہونے پر ان کا جیل اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، اور پھر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کا تھیلیم اسکین ٹیسٹ نارمل آیا ہے، اور باقی رپورٹس ابھی آنا باقی ہیں۔
پولیس پرویزالٰہی کو کارڈیالوجی اسپتال سے لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی ہے، انہیں اس سے قبل بھی طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے، انہیں ایک ہفتہ پہلے بھی ٹیسٹ کیلئے اسپتال لایا گیا تھا۔