مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
ایپلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید کل بطور اعتراضی اپیل پرسماعت کریں گے، رجسٹرارآفس کی جانب سے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا گیا ہے۔
نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مقامی وکیل اشتیاق احمد نے دائر کی۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف تاحیات نااہل ہیں، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی فیصلہ سنایا، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے۔
شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلدائر
الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری، نواز شریف کیکاغذات منظوری بھی چیلنج
کراچی میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 2 روز میں 92 اپیلیںدائر