وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ صدر مملکت نے ایف ٹی او کے 86 فیصد سے زائد فیصلوں کو برقرار رکھا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں 8 ہزار 76 شکایات ٹیکس محتسب میں درج کرائی گئیں، جس میں سے 7 ہزار 889 شکایات پر فیصلہ کیا گیا، جبکہ پورے سال 5 ہزار 366 فیصلوں پر عملدرآمد کروایا گیا۔
وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق سال 2022 میں 5 ہزار 752 شکایات ٹیکس محتسب میں رجسٹرڈ ہوئی تھیں، گزشتہ سال فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح 73 اعشاریہ 29 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق ایف ٹی آفس میں ٹیکس سے متعلق معلومات کیلئے 60 ہزار کالز موصول ہوئیں، ایف ٹی او کے واٹس ایپ پر 80 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں، صدر مملکت نے ایف ٹی او کے 86 فیصد سے زائد فیصلوں کو برقرار رکھا۔
ایف ٹی او کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایف ٹی او کی سفارشات پر مثبت رد عمل ہے، سالہا سال سے ویئر ہاؤسز میں کھڑی نان کسٹم گاڑیوں کی نیلامی کا حکم جاری کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف ٹی او کی سفارشات پر تنخواہ دار اور پینشنرز کیلئے ٹیکس ادائیگی کو آسان کیا گیا۔