عام انتخابات 2024 کے لیے این اے 132 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل شاہد اورکزئی نے دائر کی۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف سپریم کورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، سابق وزیراعظم نے اپنے ورکرز کے ذریعے حملہ کروایا۔
اپیل میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے، ٹربیونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
ایم کیو ایم کراچی کے 4 حلقوں میں ن لیگ کی سپورٹ کرنے کے لئےتیار