Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2024 02:22pm

امارات میں کارپوریٹ ٹیکس نافذ، نقصان میں چلنے والے چھوٹے کاروبار بھی رجسٹر ہونگے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے تمام چھوٹے بڑے کاروں پر کارپوریٹ کا نافذ کردیا ہے۔

یو اے ای کا پہلا سالانہ کارپوریٹ ٹیکس دورانیہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد تجویز کیا گیا ہے کہ کاروباری ادارے اپنے آڈیٹنگ کے عمل کو تیز کریں اور سب سے اہم، فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر ہونے کو یقینی بنائیں۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کاروبار نسبتاً نیا ہے یا نقصان میں چل رہا ہے، قطع نظر اس سے کہ ان کا سالانہ منافع 375,000 درہم کی حد سے زیادہ ہے یا کم انہیں رجسٹریشن کرانے کی ضرورت ہوگی۔

گلف نیوز کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کا عمل گزشتہ سال جون سے کھلا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت، وہ کاروبار جو کیلنڈر سال کو اپنے مالی سال کے طور پر دیکھتے ہیں ستمبر 2025 تک اپنا 2024 کارپوریٹ ٹیکس ادا کریں گے۔

دبئی میں قائم کیپیٹل پلس کنسلٹنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر نقاش احمد نے کہا کہ، ’کاروباروں کو اپنی اہلیت ثابت کرنے کی ضرورت ہے، انہیں ٹیکس ریٹرن جمع کرانا اور ضروری ریکارڈ رکھنا چاہیے۔‘

نقاش احمد نے کہا کہ ’اگر وہ 375,000 درہم منافع کی سطح پر پورا نہیں اترتے تو قابل ٹیکس افراد (یعنی، کاروباری مالکان) اپنے ٹیکس ریٹرن پر ’چھوٹے کاروباری ریلیف‘ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

’یہ انتخاب ہونے کے بعد، وہ ایک آسان ٹیکس ریٹرن مکمل کر سکیں گے اور ریلیف سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔‘

اس ریلیف کے اہل ہونے کے لیے کاروبار کی آمدنی تازہ ترین اور تمام سابقہ ٹیکس ادوار کے لیے 3 ملین درہم سے کم یا اس کے برابر ہونی چاہیے۔

جہاں آمدنی 3 ملین درہم سے زیادہ ہوگی کاروبار ریلیف پیکج کا انتخاب نہیں کر سکے گا، چاہے ٹیکس کے بعد کے ادوار میں ٹیکس حد سے نیچے ہی کیوں نہ ہو۔

لیکن بات وہی ہے کہ ان کاروباروں کو کارپوریٹ ٹیکس کے لیے رجسٹر کرنے کی ضرورت ہوگی۔

حالیہ ہفتوں کے دوران، متحدہ عرب امارات کے ٹیکس حکام نے ورکشاپس کا انعقاد کیا اور کارپوریٹ ٹیکس کے مختلف پہلوؤں پر باقاعدہ رہنما خطوط فراہم کیے، جو کہ سالانہ منافع کا 9 فیصد مقرر کیا گیا ہے، بشرطیکہ 375,000 درہم کی حد کو عبور کیا جائے۔

نقاش احمد نے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات کا کارپوریٹ ٹیکس یو اے ای میں تمام کاروباروں پر لاگو ہوتا ہے جو ”انکارپوریٹڈ، مؤثر طریقے سے منظم اور کنٹرول شدہ“ ہیں‘۔

’اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروبار کے منافع یا آمدنی سے قطع نظر رجسٹریشن لازمی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم تجویز کرتے ہیں کمپنیاں اپنے ٹیکس کے بہترین طریقوں کے حصے کے طور پر اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر استعمال کریں، حالانکہ ہم نے دیکھا ہے کہ کمپنیاں ایکسل پر مبنی اکاؤنٹنگ کا بھی استعمال کرتی ہیں۔‘

’اگر کوئی کاروبار آزاد آڈیٹرز کو ٹیپ کرنا چاہتا ہے تو، یو اے ای میں اخراجات مسابقتی ہیں، لیکن کاروبار کی اصل لاگت کا انحصار آپریشنز کے حجم اور پیچیدگی پر ہوتا ہے۔‘

Read Comments