عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2082 ڈالر پر مستحکم ہے جب کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 82 ڈالر پر مستحکم رہی، دوسری جانب پیر کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کی کمی ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کے نرخ کم ہونے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار357 روپے ہوگئے۔