Aaj Logo

شائع 01 جنوری 2024 04:12pm

موسمِ سرما میں خشک جلد سے پریشان خواتین یہ فیس ماسک لگائیں

موسمِ سرما میں خواتین کو اکثر خشک جلد کی شکایت رہتی ہیں جو خاصی الجھن کا باعث بھی بنتی ہے۔

سرد موسم اکثر جلد کے قدرتی تیل کو ختم کردیتا ہے جو جلد کو خشک بنا دیتا ہے اور خواتین اس خشک جلد سے چھٹکارا پانے کیلئے مہنگے مہنگے موئسچرائزرز استعمال کرتی ہیں۔

لیکن خشک جلد کے لئے صرف موئسچرائزرز پر انحصار کرنا ہی کافی نہیں ہوتا۔ نمی کو دوبارہ بحال اور جلد کو تازہ کرنے کے لئے قدرتی اجزاء جیسے شہد ، دلیہ اور دہی سے بنے ہائیڈریٹنگ فیس ماسک بھی استعمال کرنے چاہئیں۔

خواتین کیلئے اس مسئلے کو جلدی دور کرنے کیلئے دو آسان فیس ماسک بتائے گئے ہیں جو ان کی خشک جلد کو فوری صحیح کرسکتیے ہیں۔

دہی اور دلیہ

دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ ایکسفولیٹیشن کیلئے بہترین ہے جبکہ دلیہ جلن کو دور کرتا ہے۔ اس کیلئے 2 کھانے کے چمچ دہی میں 1 کھانے کا چمچ دلیہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

اس فیس ماسک سے آہستہ آہستہ اپنے چہرے کا مساج کریں 15 منٹ کے بعد اسے پانی سے دھولیں۔

ناریل اور کیلا

کیلے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جبکہ ناریل ہائیڈریٹنگ خصوصیات سے بھرپورہے۔

اس کیلئے آدھا پکا ہوا کیلا لیں اور اس میں 1 چائے کا چمچ ناریل کا دودھ شامل کریں۔

اس ماسک کو چہرے پرلگائیں اور 15 سے 20 منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

Read Comments