Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 جنوری 2024 03:54pm

منفرد ذائقے والی ’پشاوری چکن بریانی‘ گھر پر بنائیں اور داد پائیں

جس طرح پانی کے بغیر دوائی کھانا ناممکن ہے ایسے ہی دعوت کا تصور بریانی کے بنا اُدھورا ہے۔

پاکستانیوں کیلئے تو بریانی ان کی روح کی غذا سمجھی جاتی ہے۔

پاکستان کے ہر صوبے کا کوئی نہ کوئی پکوان مشہور ہے لیکن اچھی بُری کی بحث سے قطع نظر بریانی کی ’مشہوری‘ چاروں صوبوں میں ہے۔

پشاورمیں ذوق و شوق سے کھائی جانے والی ’پشاوری بریانی‘ سے اگر آپ کو ابھی تک فیضیاب ہونے کا موقع نہیں مل سکا تواس آسان ترکیب کی مدد سے گھر پر پشاوری بریانی بنائیں اور داد پائیں۔

پشاوری چکن بریانی کیسے تیار کریں؟

اجزا:

400 گرام چکن1/2 کپ دہی1 چائے کا چمچہ ادرک لہسن پیسٹ1 چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر1/2 چائے کا چمچہ ہلدی1 چائے کا چمچہ گرم مصالحہ1 چائے کا چمچ بریانی مصالحہڈیڑھ پیالہ چاولنمک حسبِ ضرورت2 سے 3 عدد لونگ، 1 عدد تیز پات، 1 عدد دارچینی کا ٹکرا، 2 سے 3 عدد چھوٹی الائچی1/2 کپ کٹی ہوئی پیاز1/2 کپ کٹے ٹماٹرتیل حسبِ ضرورتزعفران سجاوٹ کے لیے اور کیوڑا حسبِ ضرورت۔

ترکیب:

سب سے پہلے چاول کو اچھی طرح سے دھوکر انہیں تقریباً 20 سے 30 منٹ کے لئے پانی میں بھگو دیں۔

چکن کو ادرک لہسن کے پیسٹ، ہلدی، بریانی مصالحہ، گرم مصالحہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک کے ساتھ اچھی طرح مکس کرکے ایک پیالے میں 1 گھنٹے کیلئے میرینیٹ کر لیں۔

اب ایک پتیلے میں میں پانی اُبالیں اور اس میں بھیگے ہوئے چاول شامل کریں۔ اس میں تیز پات، لونگ، الائچی، دار چینی اور نمک شامل کریں اورابال آنے تک پکائیں۔

اب ایک دوسری پتیلی میں میرینیٹڈ چکن کی ایک تہہ لگائیں اور اس کے اوپر پکے چاول کی تہہ لگائیں۔ اس کے اوپر کٹے ہوئے ٹماٹر، پیاز اور دھنیا کے پتے شامل کریں۔

حسبِ ضرورت تیل چھڑک دیں، دو دفعہ یہ عمل دہرائیں۔ ذائقے اور خوشبو کے لئے زعفران اور کیوڑا چھڑک دیں۔

پتیلی پر ڈھکن ڈھک کے ایلومینیم فائل سے ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر 40 سے 45 منٹ تک پکائیں۔ گرم گرم پشاوری بریانی تیار ہے۔

Read Comments