ایف بی آرنے ہدف سے 32 ارب روپے زائد ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے، جب کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ کی وصولیاں آئی ایم ایف سے طے شدہ ہدف سے زائد ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے ہدف سے 32 ارب روپے زائد ٹیکس اکھٹا کرلیا ہے۔ جولائی تا دسمبر 4425 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں4457 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں رہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دسمبر میں ایف بی آر کی وصولیاں 974 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں اب تک 972 ارب روپے ہیں، اور جولائی تا نومبر کے دوران ایف بی آر وصولیاں 3485 ارب روپے رہیں۔
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے چھ ماہ کی وصولیاں آئی ایم ایف سے طے شدہ ہدف سے زائد ہیں، ہدف سے زائد وصولیاں آئی ایم ایف پروگرام کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔