Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2023 01:37pm

ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کی 10 سال بعد سن لی گئی

لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کی 10 سال بعد سن لی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کو 10 برس بعد آج پلاٹس کا قبضہ دیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب آج ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کریں گے اور الاٹیز کو پلاٹس کے قبضے کے لیٹرز دیں گے۔ پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر سی بلاک کے الاٹیز کو پلاٹس کا قبضہ دیا جا رہا ہے۔

بارہ سو کنال پر مشتمل سی بلاک میں 5، 10، ایک کنال اور دو کنال کے رہائشی اور کمرشل 1612 پلاٹس ہیں، جناح سیکٹر، سی بلاک کے بعد مرحلہ وار دیگر بلاکس میں بھی ڈویلپمنٹ جلد از جلد مکمل کرکے قبضہ دیا جائے گا۔

صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

Read Comments