پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلاء جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز ایک ہزار 207 افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹ گئے، واپس جانے والوں میں 374 مرد، 319 خواتین اور 514 بچے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی۔
تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 29 دسمبر 2023 تک مجموعی طور پر 453,480 افغان شہری واپس جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان سے واپس بھیجنے گئے افرادکو شمالی افغانستان میں بسانے پر روسکی تشویش
اب تک 8 لاکھ غیرقانونی غیرملکیوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے، جاناچکزئی
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری عام تھی۔