Aaj Logo

شائع 30 دسمبر 2023 12:10am

بانی پی ٹی آئی نے صوبے کو فنڈز دینے سے انکار کیا تھا، پرویز خٹک

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ جب صوبے میں تحریک انصاف حکومت کر رہی تھی جب بانی پی ٹی آئی نے صوبے کو فنڈز دینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پرویز خٹک نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ ملک کے غداروں کو اگر پھر منتخب کیا گیا تو ملک کا اللہ ہی نگھبان ہے۔ الیکشن 2024 میں اپنی کارکردگی کی بناء پر صوبے میں حکومت بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی سیاستدان ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ ٹیکسز، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو پتہ ہی نہیں کہ ملک کا مستقبل کیا ہے، سیاسی وڈیروں نے ملک کو دیوالیہ کیا اور بے حس سیاستدانوں نے غریبوں کا جینا محال کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے، بی آر ٹی اور صحت کارڈ جیسے بڑے پراجیکٹ ہمارے منصوبے ہیں، ووٹ دیتے وقت ضرور سوچ لیں کہ ملکی تباہی کے ذمہ دار کون لوگ ہیں۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی چیمبرز آف کامرس کی ضلعی صدر نادیہ شاہ نے عوامی نیشنل پارٹی کو خیرآباد کہہ کر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

Read Comments