جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم ملکی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے۔
تقریب میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے شرکت کی۔
مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں محسن نقوی، محمود اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، لیاقت بلوچ، اکرم درانی اور مولانا عبدالواسع بھی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ آفتاب شیرپاؤ، قاری حنیف جالندری، سلیم مانڈی والا، حافظ حمداللہ، کامران مرتضیٰ اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماء بھی مولانا اسجد کے ولمیہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔