ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چار افراد کو پھانسی دے دی ہے جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ’تخریب کاری‘ میں ملوث تھے۔
گارڈین نے ایران کی عدلیہ کی میزان ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ چاروں افراد کو ایران کے شمال مغربی صوبے مغربی آذربائیجان میں پھانسی دی گئی۔
ایران نے اسرائیل کے ایما پر تخریب کاری کرنیوالے جن 4 افراد کو پھانسی دی ان میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔
میزان کے مطابق گروپ نے ’موساد کی رہنمائی میں ملک کی سلامتی کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائیوں کا ارتکاب کیا‘۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت وفا حناریہ، ارم عمری اور رحمان پارہازو کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک خاتون کا نام نسیم نمازی تھا۔