لاہور میں بھی سولر پینل کی قیمتیں کم ہو گئیں، 70 ہزار والا پینل اب 30 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا، دکان دار کہتے ہیں کہ صارفین ان دنوں سولر پینل لگوا لیں، ہوسکتا ہے آئندہ ماہ پھر نرخ بڑھ جائیں۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کے باعث پہلے ہی سولر پینلز کی مانگ بڑھ گئی تھی، اب نرخ میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر پینل خریدنے کا رحجان مزید بڑھ گیا ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ موسم سرما میں بھی بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں کوئی کمی نہیں آئی، وقت کا تقاضا یہی ہے کہ سولر پینل لگوالیں۔
دکان دار نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے اگلے مہینے سولر پینلز کی قیمتیں پھر بڑھ جائیں، صارفین جلدی سے سولر پینل خرید لیں۔
مارکیٹ میں 70 ہزار روپے میں ملنے والا ایک پینل ان دنوں ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد 30 ہزار کا ہو گیا ہے۔
الیکشن کے غیرمتوقع نتائج کے امکان پر شمسی توانائی منصوبوں میں سرمایہکاری تاخیر کا شکار
سولر پینل پر کسٹم ڈیوٹی ختم ہونے کے باوجود سرکاری ادارے شمسی توانائیپر منتقل نہ ہوسکے
سولر پینلز پر ڈیوٹی اور ٹیکس ختم ہونے کے بعد قیمتوں میں کتنا فرق آئےگا