الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی میڈیا کے لیے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ ایگزٹ پولز، پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو، نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنھیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق قومی میڈیا میں پرنٹ ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری، سیکورٹی، عدلیہ اور دیگر قومی ادادوں کی ازادی اور سالیمت کے خلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا، ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کا خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائے گا، کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پر صنف، مذہب، برادری کی بنیاد پر زاتی حملہ ہو، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔
ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی۔ پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی، وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ سیاسی جماعتوں اور امیداروں کو دی گئی کوریج مانیٹر کرے گا، امیداور اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ادائیگی کی تفصیلات پولنگ ڈے کے 10 دن کے اندر دے گا۔
ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گا، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا نمائندوں اور ہاوسز کو تحفظ فراہم کریں گے۔قومی خزانہ سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی مہم نہیں چلائی جائے گی۔
ووٹرز کی آگہی کے پروگرام چلائے جائیں گے، الیکشن کے دن سے 48 گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی، الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، انٹرنس ایگزٹ پولز، پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو۔ صرف تسلیم شدہ میڈیا نمائندگان ایک دفعہ کیمرے کے ساتھ پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں گے، خفئہ بیلٹ کی ویڈیو نہیں بنائی جائے گے۔
عام انتخابات: الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیمکی یقین دہانی
الیکشن کمیشن نے انتخابات کا ضابطہ اخلاق جاریکردیا
عام انتخابات: قومی اور عالمی میڈیا ومبصرین کیلئے ضابطہ اخلاقجاری
میڈیا نمائندگان گنتی کا بغیر کیمرا کے مشاہدہ کریں گے، میڈیا نمائندگان الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائے گا، نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنھیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی یا امیڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے۔