پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا 2 لاکھ روپے جرمانہ الیکشن کمیشن کو جمع کردیا گیا۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے فہرست جاری کی گئی تھی کہ ماضی میں جلسے جلوس کے دوران الیکشن قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کئی لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا لیکن 37 امیدواروں نے جمع نہیں کیا جس میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا نام بھی شامل تھا۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ذمے 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بقایا تھا۔
انصاف لائرز فورم نے سابق وزیراعظم عمران خان کا جرمانہ ادا کرکے چالان صوبائی الیکشن کمیشن میں جمع کردیا۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو امیدواروں سے جرمانے وصولی کی ہدایات کی تھی جبکہ عدم ادائیگی پر کاغذات مسترد کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔
پارٹی سے انتخابی نشان واپس لینے کا مطلب پارٹی ختم کرنا ہے، بیرسٹرگوہر
الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل سے متعلق موصول تمام شکایات نمٹادیں
الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات معطلی کالعدم قرار کیخلافڈویژنل بینچ جانے کا فیصلہ