وفاقی حکومت نے توانائی شعبے کے گردشی قرضے کم کرنے کے لیے بجلی اور گیس کمپنیوں کو 400 ارب جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گردشی قرضوں میں 400 ارب کمی آئی ایم ایف بنچ مارک میں شامل ہے، جون 2024 تک پاورپلانٹس کو 260 ارب روپے اور کےالیکٹرک کو 140 ارب جاری کرنے ہیں۔
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پاور پلانٹس کو 140ارب روپے جاری کر رہے ہیں، کے الیکٹرک کو ابھی 57 ارب روپے جاری کر رہے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ 197 ارب میں سے 70 ارب حکومتی پاور پلانٹس سے قرض واپس لیا جائے گا، توانائی شعبے کے گردشی قرضے میں 200 ارب کمی کی جائے گی۔
گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے لیے 65 ارب گیس کمپنیوں کو ملیں گے جب کہ گیس کمپنیوں کی جانب سے رقم ملنے پر پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ ڈیویڈنڈ کی رقم ادا کرے گا۔