Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 دسمبر 2023 12:00pm

متحدہ عرب امارات میں 3 پردیسیوں کی قسمت کُھل گئی

راتوں رات امیر بننے کی خواہش سبھی کی ہوتی ہے لیکن اس خواب کی تکمیل کے لیے محنت اورلگن کے باوجود برسوں لگ جاتے ہیں، اگر قسمت ساتھ دے تو پھرایسا ممکن ہو بھی جاتا ہے خصوصاً متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کے لیے۔

متحدہ عرب امارات میں یہ خواب سچ بنانے کیلئے بے شمار لاٹری ٹکٹس متعارف کروائے گئے ہیں، انہی میں سے ایک محظوظ لاٹری بھی ہے۔ پہلے انعام کے علاوہ اگر کسی خوش قسمت کے ٹکٹ میں 6 میں سے 5 نمبرز بھی میچ کرجائیں تو اسے بھی انعام کا حقدار قرار دیا جاتا ہے۔

فہرست میں تازہ ترین اضافہ 3 خقش قمست فلپائنیوں کاہے جنہوں نے محظوظ کی ہفتہ وار قرعہ اندازی میں ایک ، ایک لاکھ درہم کا انعام جیتا ہے۔

انعام جیتنے والے اولیور اور آرنلڈ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں جبکہ رومل اس وقت قطر میں مقیم ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ایک آئل ریفائننگ کمپنی کے 46 سالہ پلاننگ انجینئر اولیور نے یہ خوشخبری ملنے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ فی الحال وہ اپنے خاندان کے ساتھ فلپائن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، اورانعامی رقم کو اپنے بچوں کی تعلیم اور سرمایہ کاری کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ایک آٹوموٹو کمپنی میں سینئر ٹیم لیڈر 60 سالہ آرنلڈ 15 سال سے ملک میں ہیں۔ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے محظوظ میں حصہ لیکر اپنی قسمت کُھلنے کے منتظر تھے، فلپائن میں اپنے خاندان کے ساتھ جیت کا جشن مناتے والے آرنلڈ ابو ظہبی میں اپنی بیٹی کے لیے ایک نیا کاروبار کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

قطر سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ کوالٹی مینیجر رومل، جو اس وقت فلپائن میں اپنے 4 سال اور 7 سال کے بیٹوں کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں۔اس گرینڈ پرائز سے اپنے سفری خواب پورا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سال کے اختتام پر محظوظ کی جانب سے مزید 12 لاکھ 95 ہزار درہم مالیت کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے جس کی آخری قرعہ اندازی 30 دسمبر 2023 کو ہوگی۔

جبکہ 20,000,000 درہم کا سب سے بڑا انعام موجودہ انعامی ڈھانچے کے ساتھ برقرار رہے گا، 3 یا اس سے زیادہ لائنز خریدنے والے صارفین قرعہ اندازی میں اپنے امکانات کو 3 گنا بڑھا سکیں گے۔ 3 گارنٹی یافتہ فاتحین کو ایک ایک لاکھ درہم، 5 جیتنے والوں کو 50،50،000 درہم جبکہ 10 شرکاء کو 20 درہم دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 32 فاتحین میں سے ہر ایک کو 10،000 درہم اور 50 فاتحین کو 4،500 درہم دیے جائیں گے۔

Read Comments