اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر کو ختم ہفتے میں 85 کروڑ ڈالر سے زائد بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 21 دسمبر تک 12ارب 85 کروڑ ڈالر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 85.23 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.75 ارب ڈالر رہے جبک ہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.5 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.09 ارب ڈالر رہے۔