پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز مزید ایک ہزار 353 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 422 مرد، 327 خواتین 604 بچے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 28 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار 273 افغان باشندے اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستان سے واپس بھیجنے گئے افرادکو شمالی افغانستان میں بسانے پر روسکی تشویش
تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔