عام انتخابات 2024 کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں قائم کمپلینٹ سیل میں اب تک 47 شکایات موصول ہوئیں، تمام شکایات نمٹادی گئیں۔
جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم کمپلینٹ سیل میں اب تک سیاسی جماعتوں، امیدواران و دیگر شخصیات کی طرف سے انتخابی عمل سے متعلق 47 شکایات موصول ہوئیں جنہیں نمٹا دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کروانے میں دشواری سے متعلق شکایات فوری طور پر ریٹرننگ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں کو بھیجی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق تمام امیدواروں جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کے بارے میں شکایات درج کروائیں ان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسروں کے پاس بغیر کسی رکاوٹ کے جمع ہو چکے ہیں۔
انتخابی نتائج کو کوئی خطرہ نہیں، الیکشن کمیشن کو وضاحت کیوں کرناپڑی؟
انتخابات تک الیکشن کمیشن افسران کی عام تعطیل سمیت ہفتہ اور اتوار کیچھٹیاں منسوخ
الیکشن کمیشن میں بلے کے نشان پر اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پرتاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکا