اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کردی جبکہ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کے لیے 4 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
سینٹرل جیل اڈیالہ میں ہونے والی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور نیب ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
اس کے علاوہ پاکستا تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کردی۔
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی کے لیے 4 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر دلائل جاری ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا انتخابات میں حصہ لینے کا راستہ بند، توشہ خانہ فیصلہمعطل کرنے کی درخواست مسترد
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دائر حالیہ 2 ریفرنسز کی پیروی کیلئے5 رکنی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنسز کی سماعت کل تکملتوی
وکلاء صفائی نے ضمانت کی درخواستوں پر اپنے دلائل مکمل کیے، نیب پراسیکیوشن ٹیم نے ضمانت کی درخواستوں پر ابتدائی دلائل مکمل کرلیے جبکہ مزید دلائل کے لیے عدالت نے سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔